پاکستان
پہلے درآمد پھر برآمد، حکومت کا بڑا فیصلہ، سب حیران

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت نے پہلے چینی درآمد کی اور اب برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سب حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چینی ایکسپورٹ کرنے سے مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بہتر ہونے کے باعث حکومت اس اسٹاک کو ایکسپورٹ کرنا چاہتی ہے تاکہ اسے اچھے ریٹ پر فروخت کیا جاسکے۔



