صحت

چین نے ہارٹ فیلیئر مریضوں کیلئے نئی امید پیدا کر دی

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ہونے والی ایک ابتدائی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا جس نے ہارٹ فیلیئر کے مریضوں کے علاج کے حوالے سے نئی امید پیدا کردی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نانجنگ ڈرم ٹاور اسپتال کے محققین نے بتایا ہے کہ ایک نئی اسٹیم سیل تھراپی سے کلینیکل ٹرائل میں شامل 10 میں سے نو مریضوں کے دل کے افعال میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ دل کی ناکامی کے شکار افراد کو عموما سانس لینے میں دشواری، شدید تھکن، ٹانگوں میں سوجن، تیزی سے وزن بڑھنے اور مسلسل کھانسی جیسی علامات کا سامنا ہوتا ہے۔ موجودہ حالات میں شدید کیسز کے لیے دل کی پیوند کاری ایک مثر علاج ہے۔ تاہم، عطیہ کیے گئے دلوں کی شدید قلت کے باعث ہر مریض کو یہ سہولت میسر نہیں آتی۔

تحقیق میں شامل مریضوں کے اپنے جسم کے خلیوں کو پہلے خصوصی طریقے سے تبدیل کرکے انڈیوسڈ پلوری پوٹنٹ اسٹیم سیلز (آئی پی ایس سیز) میں تبدیل کیا گیا۔ ان اسٹیم سیلز کو بعد ازاں دل کے پٹھوں کے مخصوص خلیوں میں تبدیل کیا گیا اور انہیں مریضوں کے متاثرہ دل کے حصوں میں انجیکٹ کیا گیا۔ محققین کے مطابق اس طریقہ علاج کا مقصد خراب شدہ دل کے ٹشوز کی بحالی، نئے دل کے پٹھوں کے خلیوں کی نشوونما اور دل کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی اشارہ ملا کہ یہ طریقہ دل کے پٹھوں کی عمر سے متعلق کمزوری کے عمل کو سست کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button