انٹرنیشنل

یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مگر کتنا؟

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ستمبر 2026ء کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر پاکستانی روپے اور ڈیزل کی قیمت میں تقریبا 38 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ای پلس 91 پیٹرول 3.61 درہم یعنی تقریبا 273 پاکستانی روپے فی لیٹر اور ڈیزل 4.30درہم یعنی تقریبا 325پاکستانی روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ یو اے ای میں سپر 98پیٹرول کی قیمت 3.80درہم یعنی تقریبا 287پاکستانی روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 3.69 درہم یعنی تقریبا 279 پاکستانی روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button