پاکستان
سی ایس ایس کے تحریری امتحانات کا رزلٹ آگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2026ء کے تحریری امتحانات کانتیجہ جاری کر دیا ہے ، امتحانی رزلٹ کا تناسب کیا رہا؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایف پی ایس سی نے بتایا ہے کہ سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان میں17 ہزار 351 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے صرف 476 امیدواروں نے سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کیا ہے۔ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والوں میں 239 مرد اور 237 خواتین شامل ہیں۔ ایف سی پی ایس کے مطابق کامیاب امیدواروں کے میڈیکل اور سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور زبانی امتحان کاشیڈول جلد جاری ہوگا۔



