اداکارہ انعم حسین کا سجل علی کے متعلق حیران کن انکشاف

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انعم حسین نے اداکارہ سجل علی کے متعلق حیران کن انکشاف کر کے ناصرف شوبز حلقوں بلکہ مداحوں میں بھی ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ انعم حسین نے بتایا کہ ‘میرا پہلا پروجیکٹ میں منٹو نہیں ہوں تھا جس میں میرا چھوٹا سا کردار تھا، مجھے اس میں سجل کے ساتھ کام کرکے اتنا مزہ آیا کہ شوٹنگ کے اختتام پر میں نے دعا مانگی’۔ انعم حسین کا کہنا تھا ‘سجل نے مجھے کہا تھا کہ جب ہم سیٹ پر ہوتے ہیں تو کوئی سینئر یا جونیئر آرٹسٹ نہیں ہوتا، ہم سب ایک ہوتے ہیں’۔ انہوں نے مزید کہا ‘ایک اور سجل کی اچھی بات جسے میں سراہنا چاہوں گی وہ یہ کہ عام طور پر جب آپ کا شاٹ ہو تو وہ اداکار جو فریم میں نہیں ہیں وہ چلے جاتے ہیں لیکن سجل وہیں رہتی تھیں اور اپنی لائنز دہراتی تھیں تاکہ جس اداکار کا شاٹ ہے اس کی لائنز نکلیں اور بہتر طریقے سے اداکاری ہوسکے’۔ انعم نے کہا ‘میں نے دعا مانگی تھی کہ مجھے دوبارہ سجل کے ساتھ ہی کام کا موقع ملے اور کچھ وقت قبولیت کا ہوتا ہے کہ میری دعا قبول ہوئی اور دوبارہ اداکارہ کے ہمراہ اسکرین شیئر کرنے کا موقع ملا’۔



