انٹرنیشنل
بینک آف امریکا کی نائب صدر کو قتل کس نے کیا؟

نیو یار ک(مانیٹرنگ ڈیسک) بینک آف امریکا کی نائب صدر کو قتل کس نے کیا؟ کیا دشمنی تھی؟ قتل کرنے والی خاتون کا تعلق کس کے ساتھ تھا؟ اس حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نیویارک کے مصروف ترین ٹائمز اسکوائر میں 49 سالہ خاتون نے دو راہگیروں پر چاقو سے حملہ کیا۔ حملہ آور خاتون نے چار منٹ تک ہتھیار پھینکنے سے انکار کیا، خاتون 2 چاقو لہراتے ہوئے پولیس کی جانب بڑھی جس پر پولیس نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے حملہ آور موقع پر ہلاک ہوگئی۔ میئرنیویارک اور پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، حملہ بظاہر اچانک اور انفرادی نوعیت کا تھا۔



