سابقہ اہلیہ فریال گوہر کے الزامات، سابق اداکار جمال شاہ نے چٹھہ وٹہ کھول دیا

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سابق اداکار جمال شاہ نے اپنی سابقہ اہلیہ اداکارہ فریال گوہر کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق اداکار جمال شاہ نے ایکس پر کئی ٹوئٹس کیں جس میں انہوں نے فریال کے دعوؤں کی سختی سے تردید کی اور یہ بھی واضح کیا کہ فریال گوہر کے حمل ضائع ہونے کی وجہ تشدد نہیں بلکہ کتے کا کاٹنا تھا۔ سابق اداکار نے ٹوئٹ کی کہ ‘ہماری شادی 1984میں ہوئی، 1985میں کتے کے کاٹنے کی وجہ سے ان کا حمل ضائع ہو گیا، 1986سے 1988تک ہم سلیڈ کالج آف آرٹس میں میری تعلیم کے سلسلے میں لندن میں رہے اور 1989میں ہماری طلاق ہو گئی’۔ جمال شاہ کے مطابق ‘گھریلو تشدد کا کوئی معاملہ نہیں تھا اور نہ ہی مزید حمل کا کوئی امکان تھا کیونکہ لندن میں قیام کے دوران ہم نے بچوں کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا تھا، میں نے 2005 میں دوبارہ شادی کی، میری اہلیہ بہت خیال رکھنے والی، قابل اور سمجھدار ہیں اور ہمارے تین خوبصورت بچے ہیں’۔



