پاکستان

دورہ کرغزستان مکمل، شہباز شریف کی وطن واپسی

بشکیک (کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف دورہ کرغزستان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں جبکہ کرغزستان کے صدر خود گاڑی چلا کر شہباز شریف کو ائیرپورٹ لائے اور انہیں الوداع کیا۔

تفصیلات کے مطابق اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدرکرغزستان کا ائیرپورٹ پر الوداع کرنے آنا مثالی مہمان نوازی اور مضبوط تعلقات کا اظہارہے، صدر ژاپاروف کا شہباز شریف کو ائیرپورٹ پرالوداع کرنابرادرانہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، کرغزستان میں مثبت ملاقاتیں ہوئیں اور تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ کرغزستان کے ساتھ تجارت کو 16 ملین ڈالر سے بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے، دوطرفہ تجارت کو 2 سال میں 200 ملین ڈالرتک لے جانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button