کھیل
نو میڈ گیمز، رسہ کشی مقابلہ، پاکستان نے روایتی حریف کو مات دیدی

کرغستان (مانیٹرنگ ڈیسک) کرغستان میں جاری چھٹے ورلڈ نو میڈ گیمز کے سلسلے میں کھیلے جانے والے رسہ کشی مقابلے کے دوران پاکستان نے روایتی حریف کو مات دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی رسہ کشی ٹیم کے سربراہ نواب فرقان خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ابتدائی مرحلے میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پاکستان نے دوسرے مقابلے میں کوریا کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی۔ نواب فرقان خان نے کہا کہ رسہ کشی میں پاکستان کی مسلسل دو فتوحات کھلاڑیوں کی محنت اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔



