سوشل ایشوز
سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا یا کمی؟

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا یا کمی؟ اس حوالے سے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے اعدادو شمار جاری کر کے سب کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہوکر 4 لاکھ 62 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت857 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 96 ہزار 207 روپے ہوگئی۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت10 ڈالر کم ہوکر 4396 ڈالر فی اونس ہے۔



