پاکستان

سعودیہ میں حوثیوں کے حملے، شہبا ز شریف کی مذمت

اسلام آباد(کھوج نیوز) سعودی عرب میں حوثیوں کی جانب سے کیے گئے حملوں پر وزیراعظم میاں شہباز شریف نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے بے گناہ انسانی جانوں کے لئے خطرہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کے لئے خطرہ ہیں بلکہ علاقائی امن و سلامتی کوبھی متاثرکرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اوربرادر سعودی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حملے میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے سعودی شہروں ابہا، خمیس، مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے جس دوران شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جب کہ حملوں میں 73 افراد زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button