پاکستان
سندھ اسمبلی اجلاس، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن شبیر قریشی کی انگلش توجہ کا مرکز

سندھ (کھوج نیوز) سندھ اسمبلی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن شبیر قریشی کی انگلش توجہ کا مرکز بن گئی، اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن شبیر قریشی نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر انگلش میں قرار داد پیش کی۔ ان کی گلابی انگلش توجہ کا مرکز بن گئی۔ شبیر قریشی کی جانب سے قرارداد پیش کرتے وقت سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور وزیر داخلہ ہنسی نہ روک سکے۔



