انگلش کپتان جوروٹ نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی

برمنگھم (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز جوروٹ نے بھارتی لیجنڈر ی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی ہے یہ ریکارڈ پاکستان کے خلاف بنایا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز جو روٹ نے پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارت کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکرکا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں جوروٹ نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 69 ویں نصف سنچری تھی۔
اس نصف سنچری کے ساتھ جو روٹ، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ جوروٹ نے یہ کارنامہ 309 اننگز میں انجام دیا ہے، جب کہ ٹنڈولکر نے 329 اننگز میں 68 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال 66 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جب کہ سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر اور بھارت کے راہول ڈریوڈ 63، 63نصف سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔ ایک ا ور سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ 62نصف سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔



