پاکستان

سرکاری گودام خالی، گندم بحران کا خطرہ منڈلانے لگا

کوئٹہ (کھوج نیوز) سرکاری گودام خالی ہوگیا ، بلوچستان میں گندم کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ منظوری کے باوجود تاحال محکمہ خزانے نے پیسے ریلیز نہیں کیے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اجناس نے بتایا ہے کہ بلوچستان حکومت نے 5 لاکھ بوری گندم کی خریداری کی منظوری دی ہے، حکومت کے پاس سرکاری گودام میں گندم کی ایک بوری بھی موجود نہیں۔ محکمہ اجناس کا کہنا ہے کہ منظوری کے باوجود تاحال محکمہ خزانہ نے پیسے ریلیز نہیں کیے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ فنڈزکی دستیابی کے ساتھ ہی پاسکو سے گندم کی خریداری کو حتمی شکل دی جائیگی۔ گندم کی خریداری اور مقامی گوداموں میں ترسیل کیلئے ایک ماہ کا وقت درکار ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button