انٹرنیشنل
ایران جنگ کب ختم ہو گی: ٹرمپ نے بڑی پیشگوئی کر دی

ڈبلن ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران جنگ کب ختم ہو گی؟ اس حوالے سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے تیل کی قیمتوں کے متعلق بھی بڑا اعلان کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور آئرلینڈ مل کر بہت بہترین کام کرتے ہیں، ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی اور جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گر جائیں گی۔ امریکی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد میرے اچھے دوست ہیں، سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، سعودی عرب پائپ لائن پر حملیکا ذمہ دار غالبا ایران ہے جب کہ حوثی امریکا کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے۔



