انٹرنیشنل

مسلم اور پڑوسی ممالک سے کوئی اختلاف نہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نئی دہلی میں ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ مسلم اور پڑوسی ممالک سے کوئی اختلاف نہیں، امریکا ہمیں دشمن بنانا چاہتا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھاکہ ایران کا اپنے پڑوسی ملکوں سے کوئی اختلاف نہیں، جنگ جاری رکھنا نہیں چاہتے، اب بھی امن کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا چاہتے ہیں ایرانی عوام کے حقوق کا احترام کیا جائے، اور ظالمانہ پابندیاں ختم کی جائیں، ایران اپنے بین الاقوامی حقوق چاہتا ہے۔ مسعود پزشکیان کا کہنا تھاکہ ایران کا مسلم ممالک اور پڑوسی ممالک سے کوئی اختلافات نہیں، امریکا ہمیں دشمن بنانا چاہتا ہے، امریکا، اسرائیل، یورپی ممالک چاہتے ہیں علاقے میں کوئی ملک آزاد نہ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button