تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی وارننگ

اسلام آباد (کھوج نیوز) چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں تو بہتر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا انصاف کی بروقت فراہمی ضروری ہے اور ضلعی عدالتیں نظام انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو سولر نظام پر منتقل کیا جا رہا ہے، عدلیہ کو انٹرنیٹ کی بہترین سہولت اور ای لائبریریز کی سہولت فراہم کی جائیگی، بلوچستان کی تمام تحصیلوں اور اضلاع میں سولر سمیت بنیادی ضروریات پر کام جاری ہے، بلوچستان کے 18 اضلاع میں بھی سولر، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں، جو اضلاع رہ گئے ہیں، وہاں ایک ماہ میں سہولیات فراہم کر دی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں، نوجوان ججز بہترین انداز میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں، ضلعی عدالتوں اور ہائیکورٹ کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، ہم نے عدالتی کوڈ آف کنڈکٹ میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں، ججز ایماندارانہ انداز میں اپنے فرائض انجام دیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ماتحت عدلیہ پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل افسران کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت دینیکا فیصلہ کیا گیا ہے، ججز کو بیرونی دبا سے آزاد کرنے کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ میں تبدیلی کی گئی، جج کو بیرونی دبا سے آزاد کرنے کے لیے پوری عدلیہ ساتھ ہے۔



