پہلگام فالس فلیگ آپریشن، بھارتی صحافی نے مودی کا چہرہ بے نقاب کر دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے بھارتی صحافی نے نریندرا مودی کا چہرہ بے نقاب کر کے بھارت سمیت پوری دنیا میں تہلکہ مچا کر رکھ دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے پس پردہ مودی سرکار کے ناپاک سیاسی ایجنڈے سے متعلق بھارتی صحافی اجے شکلا نے انکشافات کیے ہیں، پہلگام فالس فلیگ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف من گھڑت بیانیے کو تقویت دینیکی ناکام اورشرمناک کوشش کی۔ بھارتی صحافی اجے شکلا نے پہلگام فالس فلیگ کے پس پردہ مودی حکومت کی سازش کو عیاں کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بھارتی رہنما بارہا فالس فلیگ کے پس پردہ بھارتی حکومت کے کردار کو سامنے لا چکے ہیں۔
اجے شکلا کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے امیت شاہ کے بیٹے کے ہوٹل کی تعمیر اور زمینوں پر قبضہ کیلئے یہ ڈرامہ رچایا، بھارتی سیاستدان شنکر سنگھ واگیلا بھی گجرات میں قتل عام کو مودی سرکار کی سازش قرار دے چکے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے بھی پہلگام فالس فلیگ کو منظم سازش اور ڈرامہ کہا۔اس سے قبل بھی بھارت میں ناقدین مودی حکومت کے پہلگام فالس فلیگ ڈرامے کو رد کر چکے ہیں۔



