پاکستان نے 54 سال بعد بڑا مقام حاصل کرلیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان نے 54سال کے طویل عرصہ بعد ایک بار پھر بڑا مقام حاصل کرلیا ہے، پاکستان اب کونسے فورم کا حصہ بن چکا ہے؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے بنکاک انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ ایگزیبیشن سینٹر (بائٹیک) میں 14 سے17 ستمبر تک جاری کانفرنس و نمائش کے منتظمین کے مطابق یو جی ڈی سی 54 سالہ تاریخ میں پہلی پاکستانی کمپنی ہے جس نے نمائش میں اپنا اسٹال قائم کیا ہے۔ گیس ٹیک کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کانفرنس میں7 ہزار مندوبین، ایک ہزار نمائش کنندگان اور 150 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔ کانفرنس اور نمائش کے دوران 50 ہزار شرکا کی آمد متوقع ہے۔
یو جی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نجی شعبے کو 35 فیصد گیس مختص کرنے کی پالیسی گیس سیکٹر میں ڈی ریگولیشن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔کمپنی غیر ملکی سرمایہ کاری، براہ راست کاروباری شراکت داریوں اور نجی گیس تقسیم کاری نیٹ ورکس کے ذریعے پاکستان میں گیس کی قیمتوں میں کمی لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت گیس کی تقسیم سرکاری کمپنیوں ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کے پاس ہے، تاہم یو جی ڈی سی امریکی اور دیگر بین الاقوامی کمپنیوں کے اشتراک سے نجی نیٹ ورکس قائم کرنے کی خواہاں ہے۔



