پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ، ریڈ زون اور توسیع ریڈزون سیل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظررکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے ریڈ زون اور توسیع ریڈزون سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ریڈزون کو جانے والے تمام 5 راستوں کو مکمل طورپربندکر دیا جائیگا، پانچوں راستوں پرکنٹینرز کی 2،2 لیئرز لگا کر بھاری نفری تعینات کی جائیگی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایکسٹینڈڈ ریڈزون کو سیل کرکیصرف ہنگامی حالات میں کھولا جائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تمام نوعیت کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ آئی جی اسلام آباد نے چھٹیوں پر پابندی کا سرکلر جاری کردیا، اسلام آباد پولیس میں اتفاقی، استحقاقی اور بیرونِ ملک جانے کی چھٹی پر پابندی ہوگی۔ اسلام آباد پولیس کی چھٹیوں پر پابندی 5 اکتوبر 2026 تک برقرار رہے گی، ہنگامی چھٹی کے علاوہ تمام چھٹیوں پر فوری طور پر پابندی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button