پاکستان
مکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

اسلام آباد(کھوج نیوز) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکرٹری جنرل مقرر کر دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے وزارت خارجہ نے تصدیق بھی کر دی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق سیکرٹری جنرل ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکرٹریٹ کی قیادت کریں گے۔



