انٹرنیشنل
امریکا ، ایران مذاکرات میں بہتری، تیل کی قیمتوں میں کمی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان چلنے والے مذاکرات میں بہتری آنے کے بعد دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا ایران کے درمیان مذاکرات اور خام تیل کی سپلائی میں بہتری آئی ہے جس کے بعد برینٹ 4 فیصد کم ہوکر 99ڈالر پر آ گیا۔ ڈبلیو ٹی آئی 89 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا جب کہ اماراتی مربن کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل پر موجود ہے۔ دوسری جانب ایران کی جانب سے مارچ میں امریکی حملوں سے متاثرہ پارس گیس فیلڈ کی بحالی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایرانی نائب وزیرتیل نے کہا کہ گیس فیلڈ کی نصف صلاحیت دوبارہ فعال ہوگئی ہے۔



