نگرنگرسے

میر رضا کیس، پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کی ہراسانی شکایات پر کمیشن کا بڑا ایکشن

کراچی (کھوج نیوز) میر رضا قتل کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کی جانب سے ہراسانی شکایات پر تحقیقات کیلئے بنائے جانے والے کمیشن نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمیشن نے تحقیقات کے لیے سینئر افسر مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جب کہ ڈاکٹرسمیہ اور ڈاکٹر اسامہ کے درمیان پیغامات کے تبادلے کی فارنزک جانچ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کی کارروائی کے تحریری حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر سمیہ نے ڈاکٹر اسامہ کی ایما پر اپنے خلاف منفی مہم کی شکایت کی، ڈاکٹر اسامہ کی کوششوں کا مقصد جوڈیشل کمیشن کے وقار کو نقصان پہنچانا اور متنازع کرنا ہے، ڈاکٹر سمیہ کو ہراساں کیا جانا ناقابل قبول ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر سمیہ نے کمیشن کو درخواست میں ڈاکٹر اسامہ پر اپنی گفتگوکے کچھ حصے ایڈٹ کرکے مخصوص میڈیا چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو فراہم کرنے کا الزام عائد کیا اور مکمل گفتگو فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ ڈاکٹر سمیہ نے کہا ڈاکٹراسامہ کمیشن میں 3 بار پیش ہوئیلیکن گفتگو کا مکمل ریکارڈ نہیں دیا، وہ حتمی رپورٹ تسلیم نہیں کررہے، ڈاکٹر اسامہ کے بیانات سے ان کے طرز عمل پر سوالات اٹھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button