نگرنگرسے
جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

خیبر (کھوج نیوز) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، شہید ہونیوالے پولیس اہلکار کامران اپنی رہائش گاہ سے ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ تھانہ جمرود کی حدود جلال دین میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار کامران اپنی رہائش گاہ سے ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہوگیا جب کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ شہید پولیس اہلکار کے جسدِ خاکی کو جمرود اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔



