انٹرنیشنل

ایران سے تیل مصنوعات کی تجارت، امریکا کی نئی پابندیاں ، بھارت بلبلا اٹھا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تجارت کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردیں جس کے بعد مشرقی وسطی میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ امریکا کی جانب سے متحدہ عرب امارات، بھارت، ترکیہ، ایران اور برطانیہ سے وابستہ کمپنیوں، افراد اور بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ان پابندیوں میں 5 بھارتی شہری شامل ہیں، بھارتی شہری دھوانی نثارگ وورا، نثارگ سمیر وورا، بھارتی کمپنی ایس ایس پی ایل سلوشنز کے ڈائریکٹر ہیں جب کہ دیگر 3 بھارتی شہری کیتن منوہر کوچیکار، بھپیندر سنگھ دھال سنگھ ساہو اور ہریش یام ہری ہارن چنداکاٹل، سمودرا میرین سروسز کے ڈائریکٹر ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان کمپنیوں نے ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تجارت یا درآمد میں کردار ادا کیا۔

ترکیہ کے شہری سعید احمد نورزاد بھی پابندیوں میں شامل ہیں، وہ ترکیہ کی کمپنی نورزاد پیٹروکیمیا کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق کمپنی نے تقریبا 3.8 ملین ڈالر کی ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات خریدیں۔ ادھر عرب امارات کی عربین پرو میٹیریلز پر تقریبا 2 ملین ڈالر کی ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کرنے کا الزام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button