پاکستان

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر شہید

ٹانک (کھوج نیوز) ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر شہید ہوگئے، یہ ان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں بلکہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ شمشاد اختر کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔ ترجمان کے مطابق شمشاد اختر دیانت دار، شریف النفس اور فرض شناس افسر تھے۔ چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور تمام ملازمین نے شمشاد اختر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button