پاکستان

بلوچستان حکومت کی آڈٹ رپورٹ، اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

کوئٹہ (کھوج نیوز) بلوچستان حکومت کی مالی سال 25-2024کے اخراجات کی آڈٹ رپورٹ اسمبلی میں پیش کردی گئی جس میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں 37 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 11 ارب 88 کروڑ 36 لاکھ روپے کے بے قاعدہ اخراجات کیے گئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت کو ہونے والے 39کروڑ 11لاکھ کے نقصانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں، پی ایس ڈی پی میں فنڈز کی تقسیم میں متعدد بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی، 25-2024 کے دوران 198 ترقیاتی اسکیمیں ترک یا نامکمل چھوڑدی گئیں، ان ترقیاتی اسکیموں کی مجموعی لاگت 17 ارب 2 کروڑ روپے تھی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایک ارب 48کروڑ 92 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں ہوئیں، مجموعی طور پر 21 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ روپے کی وصولیوں کی نشاندہی کی گئی جب کہ 25-2024 کے دوران 5کروڑ 52لاکھ روپے کے مشکوک اخراجات کی بھی نشاندہی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button