شوبز

سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے پاکستان کو خواتین کیلئے غیر محفوظ قرار دیدیا

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے آج کل خواتین کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی مذمت کی ہے اور انہوں پاکستان کو خواتین کے لئے غیر محفوظ ملک قرار دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ ‘فی الحال پاکستان خواتین کے رہنے کے لحاظ سے اچھا ملک نہیں ہے، ہمارے زمانے میں میں ٹی شرٹ اور جینز پہن کر تین گھنٹے کی چہل قدمی کرکے سردیوں میں گھر جایا کرتی تھی’۔ اداکارہ نے مزید کہا ‘یہ واقعات اس وقت روز نہیں ہورہے ہوتے تھے اور یہ سب نہیں ہورہا ہوتا تھا جو اب ہورہا ہے، اس وقت تھوڑا ڈر تھا، شاید تھوڑی شرم بھی تھی اور غیرت تھی لیکن آج کل ایسا کچھ نہیں ہے’۔ سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ ‘سیٹیاں اس وقت بھی پڑتی تھیں لیکن کسی کی مجال نہیں تھی کہ کوئی ہاتھ تک لگائے، اگر کوئی انارکلی بازار میں ہاتھ لگا بھی لیتا تھا تو لوگ اسے پکڑ لیتے تھے’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button