انٹرنیشنل

اسرائیلی وزیراعظم کا ایک اور گھنائونا منصوبہ بے نقاب

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف کونسا گھنائونا منصوبہ بنایا تھا؟ اس حوالے سے برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے اس سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کا بتانا ہے کہ اس معاملے سے باخبر تین ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے 10 اکتوبر کو اختتامِ ہفتہ پر کئی روزہ بمباری مہم کی تیاری کر لی تھی جس میں ایرانی جوہری تنصیبات، حکومتی اہداف اور بجلی گھروں جیسے شہری بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا جانا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مشن بالآخر اس لیے منسوخ کر دیا گیا کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل تنازع کو دوبارہ شروع کرنے کے حق میں نہیں تھے۔

اس کے باوجود ٹرمپ اور نیتن یاہو دونوں نے ایران کے خلاف نئے حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو ایرانی حکومت کے خلاف اپنا کام ختم کرنا چاہیے۔ اخبار نے ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ اس مجوزہ بمباری کی شدت فروری میں شروع ہونے والے مشترکہ امریکا-اسرائیل حملے کی شدت سے بھی زیادہ ہونی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button