شوبز

سینئر اداکارہ انیتا کنول کے گھر فاقوں نے ڈیرے جما لیے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی ٹیلی ویژن اور بالی ووڈ فلموں کی معروف سینئر اداکارہ انیتا کنول کو کام کاج نہ ملنے کی وجہ سے فاقہ کشی نے گھر میں ڈیرے جما لیے ہیں جو حیران کن ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 72 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی جمع پونجی آئندہ ایک سال میں ختم ہو جائے گی جبکہ وہ اپنے بچوں پر معاشی طور پر منحصر ہونا نہیں چاہتیں۔ انیتا کنول کا کہنا تھا کہ مجھے کمانے کی ضرورت ہے، ہو سکتا ہے میں مزید 10 سے 20 سال جی جاں تو پھر میں معاشی لحاظ سے کیا کروں گی؟ میں ایک خوبصورت گھر میں رہتی ہوں، جس کا کچھ حصہ میرے والدین نے بنایا اور کچھ کے لیے میں نے قرض لیا جو میں ادا کرچکی ہوں، یہی میرا واحد اثاثہ ہے اور میرے پاس جو تھوڑی سی بچت ہے مجھے معلوم ہے کہ وہ ایک سال میں ختم ہو جائے گی، اسی لیے مجھے کام کی شدید ضرورت ہے، پیسے ختم ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ زندگی میں کبھی ایسے مقام پر نہیں پہنچنا چاہتیں جہاں انہیں اپنے بچوں سے پیسے مانگنے پڑیں بلکہ وہ اس حال میں رہنا چاہتی ہیں کہ اپنے بچوں کو دے سکیں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب بھی وہ اپنے مالی حالات پر پریشان ہوتی ہیں تو ان کے بچے ان پر ناراض ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے ہوتے ہوئے انہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ انسان کو ہمیشہ دوسروں سے مانگنے کے بجائے دوسروں کی مدد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button