پاکستان

محسن نقوی کا بیان، خواتین کیلئے خطرے کی گھنٹی

لاہور(کھوج نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے این سی سی آئی اے کے آفس میں ایسا بیان داغ دیا جس کے بعد خواتین کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے جو حیران کن بیان تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ماں اور بہنوں سے درخواست ہے اپنی تصویر کسی سے شیئر نہ کریں، خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز سے ملزمان انہیں بلیک میل کرتے ہیں، سائبر کرائم کے پاس بچیوں سے ہراسانی کے کیس سب سے زیادہ آ رہے ہیں، بچیوں اور عام آدمی کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کرنے جا رہے ہیں ، محسن نقوی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ پنجاب بھر میں این سی سی آئی اے کے پاس 61 افراد ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سائلین کے مسائل حل کرنے کیلئے نفری پوری کی جائے، این سی سی آئی اے نے کئی اہم کیسز میں ملزمان کو پکڑا ہے، سائبر پولیس کو ہر طرح سے مضبوط کرینگے، سرکاری ملازم ہو یا کوئی اور سائبرکرائم میں جو بھی ملوث ہوا پکڑا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ کوئی آپ سے آن لائن پیسے مانگ رہا ہے تو ہر گز ٹرانسفر مت کیجیے، کوئی شخص بیمار بن کر آپ سے پیسے مانگے تو بھی رقم ٹرانسفر مت کیجیے ، بچیوں اور عام آدمی کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button