پاکستان
بیرسٹر گوہر نے حکومت کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے کہا کہ سیاسی مسائل کے حل کیلئے حکومت سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو فیملی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی سلوک ہے، سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے، سیاسی انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، سیاسی مخالفین ایمرجنسی کی آڑ میں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمانی میٹنگ معمول کا اجلاس ہے، پارلیمانی میٹنگ کو غیرضروری طور پر سنجیدہ بنایا جا رہا ہے اور سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت سے جلد اور تعمیری مذاکرات ہونے چاہئیں۔



