پاکستان

فیصل کریم کنڈی اکڑ گئے، مخالفین کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

پشاور (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اکڑ گئے اور انہوں نے مخالفین کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ایک نئی تھرتھرلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے بزدلانہ حملہ کیا، جو بھی ہماری سرحد کو پار کرے گا اسے بھرپور جواب دیا جائے گا اور 13 سال میں جو لوگ مسلط تھے، ان سے حساب لینا چاہیے، ہم سے13 دن کا حساب مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے حوالے سے جو بھی چیزیں ہیں انہیں متعلقہ محکمہ شفاف طریقے سے دیکھ رہا ہے، میں کسی کی سفارش نہیں کرتا، اگر میرا گھر بھی تجاوزات میں ہے تو گرایا جائے۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مشیراطلاعات نیکل بھی کہا کہ جن افراد نے تجاوزات پر قبضہ کر رکھا ہے وہ خالی کردیں، مفتی محمود مرکزکی حیثیت پرمتعلقہ انتظامیہ فیصلہ کرے گی، جولوگ انصاف اوردین کا سبق دیتے ہوں اورخود قبضہ مافیا بن گئے ہوں تو وہ باقی لوگوں کو کیا سبق دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button