گوگل کی جانب سے 2 نئے اے آئی ماڈل متعارف

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اپنا نیا فرنٹیئر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل متعارف کرا دیا ہے، اس کی لانچنگ کب ہوگی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جیمنائی 4 کاربن اس کمپنی کا اب تک کا سب سے ایڈوانسڈ اے آئی ماڈل ہے جو بینچ مارک ٹیسٹنگ میں جیمنائی 4 آرگون ماڈل سمیت اوپن اے آئی کے جی پی ٹی 6 آسٹرا سے زیادہ بہتر ثابت ہوا۔ گوگل کے مطابق اس نئے ماڈل کو سائبر سکیورٹی ماہرین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کیونکہ یہ سسٹمز میں موجود کمزوریوں اور انہیں ٹھیک کرنے کے لیے بہترین ہے۔
گوگل کا دوسرا نیا اے آئی ماڈل جینی 4 بنیادی طور پر ایک ورلڈ ماڈل ہے۔ یعنی یہ حقیقی اور تخلیاتی دنیاں کو سمولیٹ کر سکتا ہے۔ جیسے چیٹ بوٹس صارف کے جملے کے نئے الفاظ کی پیشگوئی کرتے ہیں، ورلڈ ماڈلز ڈیجیٹل یونیورس بناتے ہیں۔ یہ ماڈلز مختلف شعبوں جیسے روبوٹیکس اور ویڈیو گیم ڈیزائن کے لیے کارآمد ہوتے ہیں۔



