پاکستان

فیلڈ مارشل تہران کیوں گئے؟ خواجہ آصف اور فضل الرحمان آمنے سامنے

اسلام آباد(کھوج نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران کیوں گئے؟ اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آمنے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مولانا کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہورہا تھا اور نہ ہی وہاں پاکستان کے دفاع کی بات ہو رہی تھی، تہران میں جو کچھ ہورہا تھا وہ وزارت دفاع کا مینڈیٹ نہیں تھا، وہاں میری موجودگی کی ضرورت نہیں تھی تاہم حالیہ دونوں دفاع کے معاہدوں میں بطور وزیر دفاع شریک تھا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آپ مجھے شرم اور حیا کرنے کا طعنہ دیتے ہیں، مولانا آپ بھی کچھ حیا اور شرم کریں، آپ 40 سال کن کن عہدوں کے مزے لیتے رہے ہیں، بتائیں 10 سال کشمیر کمیٹی کا چئیرمین بن کر کیا خدمات سرانجام دیں ہیں، آپ کا ماضی تضاد سے بھرا ہوا ہے، یہاں کوئی آب زم زم سے دھلا ہوا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل وہاں صلح کرانے گئے تھے، وہ صلح کے پیامبر بن کر تہران پہنچے، انہوں نے ایک جنگ رکوائی ہے، یمن کا تنازع بگڑ سکتا تھا، بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور فیلڈ مارشل کے کردار کا اعتراف کرنا بنتا ہے، فیلڈ مارشل کا کردار امن کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے، آنے والے دنوں میں مشرق وسطی میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button