کھیل

پاک بھارت میچز میں کھلاڑیوں کی نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا بڑا مطالبہ

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچز میں کھلاڑیوں کے نامناسب رویہ پر بھارتی ٹیم کے سابق سپنر ہربھجن سنگھ نے بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کے نامناسب روپے پر تبصرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران تھوڑی بہت نوک جھونک ہوتی آئی ہے اور ہونی بھی چاہیے لیکن معاملہ اس حد تک نہیں بڑھنا چاہیے کہ بعد میں شرمندگی اٹھانی پڑے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اپنے ایک تبصرے میں ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اب معاملات حد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں، دو روز قبل جو کچھ ہوا وہ بالکل ٹھیک نہیں تھا، آئی سی سی اور دونوں بورڈز کو اب آگے آنا چاہیے اور کھلاڑیوں کو روکنا چاہیے۔

ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ کھیل کو کھیل کے طور پر ہی لینا چاہیے، میدان میں جیتنے کے لیے پورا زور لگائیں لیکن میچ کے بعد اس قسم کا ردعمل دونوں طرف کے کھلاڑیوں کی جانب سے نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے بھارتی بولر ہرشت رانا کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے درست نہیں کیا، اس طرح کے اقدامات سے آنے والی نسل کے لیے اچھی مثال قائم نہیں ہو رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button