انٹرنیشنل

بھارت میں جی 20 اجلاس،چینی صدر کےاعلان نےمودی سرکارکی چیخیں نکلوادیں

چینی وزارت خارجہ کے  ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ بھارت ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں نہیں جائیں گے۔

بیجنگ(ویب ڈیسک)بھارت میں جی 20 اجلاس،چینی صدر کےاعلان نےمودی سرکارکی چیخیں نکلوادیں،رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے  ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ بھارت ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں نہیں جائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پریمیئر لی کیانگ بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ سربراہی اجلاس اتفاق رائے کو مستحکم اور ترقی کو فروغ دے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں ہونے والے جی20 اجلاس میں چینی صدر کی شرکت نہ کرنے کے امکان پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ جی 20 میں چینی صدر کے شرکت نہ کرنے کے امکان کی رپورٹ پر مایوس ہوا ہوں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں مایوس ہوں لیکن میں ان سے ملنے جا رہا ہوں۔ خیال رہے کہ بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس 9 اور 10ستمبر کو نئی دلی میں ہو گا جس میں روسی صدر پیوٹن بھی شرکت نہیں کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button