انٹرنیشنل

جی 20سربراہی اجلاس:اعلامیے پر اتفاق،مودی کا دعویٰ

نریندر مودی کا کہنا ہے کہ تمام ٹیموں کی محنت سے جی20 سربراہی اجلاس کے اعلامیے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے

نیودہلی(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس کے اعلامیے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ نریندر مودی کا کہنا ہے کہ تمام ٹیموں کی محنت سے جی20 سربراہی اجلاس کے اعلامیے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے اعلامیے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ واضح رہے کہ کئی ممالک کے سربراہان جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت آئے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button