انٹرنیشنل

روہنگیا پناہ گرین کیمپ میں خوفناک آگ ، ہزاروں خاندان بے گھر

بلوکھلی کیمپ ضلع کاکس بازار کے ان 32 پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک ہے جس میں 1.2 ملین سے زائد روہنگیا پناہ گزین رہتے ہیں: اقوام متحدہ

ڈھاکہ (ماینٹرنگ ڈیسک، آن لائن )میانمار کی فوج کے ظلم و ستم سے تنگ آکر اپنا گھر بار چھوڑ کربنگلہ دیش آنے والے روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں خوفناک پگ بھڑک اٹھی۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے لیے قائم عارضی بلوکھلی پناہ گزین کیمپ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے ہزاروں خاندان ایک بار پھر کھلے آسمان تلے آ گئے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے بلوکھلی کیمپ ضلع کاکس بازار کے ان 32 پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک ہے جس میں 1.2 ملین سے زائد روہنگیا پناہ گزین رہتے ہیں۔

فائر فائٹرز کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔کاکس بازار کے ایڈینشنل پولیس سپریٹنڈنٹ رفیق الاسلام نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ آگ نے جنوبی بنگلہ دیش کے سرحدی ضلع میں قائم کیمپ میں نقصان کا تخمینہ لگانا مشکل ہے لیکن فی الحال جانی نقصان کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔رفیق الاسلام نے مزید کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور فائر فائٹرز، پولیس اور پناہ گزینوں کے امدادی محکموں کے اعلیٰ اہلکار جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

قانون ہو تو سعودی عرب جیسا’ بچوں سے زیادتی کے 2مجرمان کا سر قلم

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button