نگرنگرسے

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ تشویشناک رپورٹ سامنے آگئی

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19 اعشاریہ41 فیصد ریکارڈ کی گئی : ادارہ شماریات رپورٹ

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے ادارہ شماریات کی تشویشناک رپورٹ سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 4 اشیا ضروریہ مہنگی، 18 اشیاسستی ہوئیں،حالیہ ہفتے 29 اشیا کی قیمتوں میں استحکام بھی رہا۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے برائلر مرغی 21 روپے 8 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،ایک ہفتے کے دوران انڈے 4 روپے 45 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر 12 روپے 69 پیسے فی کلو سستے ہوئے،ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 103 روپے 85 پیسے سستا ہو گیا۔رواں ہفتے لہسن فی کلو 15 روپے 53 پیسے سستا ہوا،ایک ہفتے میں پیاز 3 روپے 53 پیسے، دال چنا ایک روپے 48 پیسے سستی ہوئی۔ چینی کی قیمت میں 71 پیسے فی کلو کمی آئی،رواں ہفتے دال مسور، باسمتی چاول، دال مونگ، دال ماش بھی سستی ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button