پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نماز عید کہاں ادا کی؟ پتا چل گیا

آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر نماز عید ادا کی ' فوجی جوانوں کے ساتھ وقت گزارا،افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا' ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، سید عاصم منیر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نماز عید کہاں ادا کی؟ پتا چل گیا ‘ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر متعین فوجی جوانوں کے ساتھ عیدمنائی، شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ عید کے دن مادر وطن کے دفاع اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبر پختونخوا میں باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن گذارا، آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ "پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہے اور افواجِ پاکستان ملکی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، آرمی چیف نے مزید کہا کہ محافظینِ پاکستان دشوار راستوں ، سخت موسمی حالات اور اپنے پیاروں سے دور ہونے کے باوجود، اپنے فرائض کو مقدم رکھتے ہیں کیونکہ سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدس کچھ نہیں ہے، آرمی چیف نے شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور زور دیا کہ عید کے دن ہمیں مادر وطن کے دفاع اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے، آرمی چیف نے خصوصی طور پرشہدء کے اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، علاوہ ازیں، آرمی چیف نے جوانوں اور آفیسرز کی آپریشنل تیاری اور مستعدی کو سراہا، قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button