پاکستان

طلال چودھری نے چیف جسٹس آف پاکستان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیوں کیا؟

آئین میں ساس کی تعظیم کا حکم نہیں ، چیف جسٹس کو استعفیٰ دے دینا چاہیے' 2017 اور2018 کا کھیل اب دوبارہ نہیں کھیلا جا سکتا،جو فیصلہ آئین کے مطابق نہیں ہو گا کوئی تسلیم نہیں کریگا

فیصل آباد(نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن)مسلم لیگ( ن) کے رہنما طلال چودھری نے نئی آڈیو پر مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آئین میں ساس کی تعظیم کا حکم نہیں ، چیف جسٹس کو استعفیٰ دے دینا چاہئے،جو فیصلہ آئین کے مطابق نہیں ہو گا کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔

طلال چوہدری نے چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو لیک پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ 2017اور2018 کا کھیل اب دوبارہ نہیں کھیلا جاسکتا،یہ آڈیو بھی گواہی ہے (ن )لیگ کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں،مسلم لیگ( ن) کی قیادت کے ساتھ ناانصافیاں کی گئیں،ماحول بنا کر اہل قیادت کو نااہل کیاگیا،نااہل کو اہل بنا کر ملک پر مسلط کردیاگیا، نااہل کیا جاتا رہا، عمر قید کی سزائیں دی جاتی رہیں۔

ان کاکہناتھا کہ ملک میں پھر ایک مخصوص ماحول بنایا جا رہا ہے، پاکستان کو ڈیفالٹ تک عمران خان نے پہنچایا، سیاسی قیادت اور پارلیمنٹ جاگ رہی ہے، اپنا حق استعمال کرے گی، آئین میں ساس کی تعظیم کا حکم نہیں ، چیف جسٹس کو استعفیٰ دے دینا چاہئے،جو فیصلہ آئین کے مطابق نہیں ہو گا کوئی تسلیم نہیں کرے گا،کوئی ایسا فیصلہ آئین و قانون کے منافی نہیں ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button