پاکستان

علی امین گنڈا پور نے فضل الرحمن پر تنقید کے نشتر چلا دیئے

فضل الرحمان کا تو گھر میں ووٹ نہیں، ڈی آئی خان میں لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جے یو آئی میں شامل کرایاگیا، میرا ورکر بھی فضل الرحمان کو شکست دے دیگا: علی امین گنڈا پور

اسلام آباد(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کے نشتر چلا کر ملک بھر میں ایک نیا کٹا کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا تو گھر میں ووٹ نہیں، ڈی آئی خان میں لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جے یو آئی میں شامل کرایاگیا، میرا ورکر بھی فضل الرحمان کو شکست دے دیگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانافضل الرحمان کا غصہ صرف اپنا ریٹ لگوانے کیلئے ہے، مولانا گورنری، کشمیر کمیٹی یا مال کیلئے ڈیل کرلیں گے۔

وزیراعلیٰ پختونخوا کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم تجربے سے ملک کہیں سے کہیں چلا گیا ہے، پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کرلیا، ملک مزید تجربات برداشت نہیں کرسکتا، لندن پلان جیسے تجربات سے باہر نکلیں، عوام کا سوچیں، مختلف مسائل سے دوچار ہیں، تجربات کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، عوام نے 8 فروری کو جو اشارہ دیا ہے اسے سمجھیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کے لیے بیٹھنے کو تیار ہوں، عوام کی زبان عارضی طور پر بند کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button