پاکستان

وجاہت حسین کی ق لیگ میں واپسی، پرویز الٰہی کا بھی چونکا دینے والا بیان آگیا

چاہیے کچھ بھی ہو جائے ہم عمران خان کے ساتھ دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، وجاہت حسین نے دبائو میں آ کر پارٹی تبدیل کی: پرویز الٰہی

لاہور(نیوز رپورٹر، آن لائن) وجاہت حسین کی ق لیگ میں واپسی، پرویز الٰہی کا بھی چونکا دینے والا بیان آگیا ‘جس کے بعد پی ٹی آئی سمیت وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت بھی ہل کر رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اقتدار کوئی انسان نہیں دیتا، اللہ جس کو مناسب سمجھتا ہے اس کوعزت دیتا ہے، میں وجاہت کے خلاف نہیں انھوں نے اپنے حالات کو دیکھ کر فیصلہ کیا، گھر والوں کو بھی یہی سمجھا رہا ہوں کہ وجاہت کے فیصلے پر رنج کی ضرورت نہیں۔ پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ مونس اور میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم عمران خان کے بیانیہ کو بھی سپورٹ کرتے ہیں، فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے، غلط فہمیاں علیحدہ چیز ہے، ہمیشہ کوشش رہی کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں۔ تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے ہم سے جو وعدہ کیے پورے کیے، اب ہمارا فرض ہے کہ ہم مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیں۔

قبل ازیں لندن میں موجود مونس الٰہی نے بھی کہا تھا کہ میں چوہدری وجاہت حسین سے رابطے میں نہیں، پرویز الٰہی اور میں تحریک انصاف کا حصہ ہیں، پرویز الٰہی اور میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خیال رہے کہ آج چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے بھائی وجاہت حسین کا استقبال کیا اور کہا کہ چوہدری وجاہت کو مسلم لیگ ہاؤس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ اس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ چوہدری پرویز الٰہی بھی اہم اعلان کرنے والے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button