پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن یکم مئی کو منانے کی تیاریاں

محنت کشوں کے عالمی دن کے حوالے سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کیے جائیں گے ، ملک بھر کے اخبارات رنگین ایڈیشن شائع کریں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن یکم مئی کو منایا جائے گا س دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے مزدور رہنمائوں کے علاوہ وفاقی وزراء اور اپوزیشن رہنما خطاب کریں گے ۔

محنت کشوں کے عالمی دن کے حوالے سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کیے جائیں گے ، ملک بھر کے اخبارات رنگین ایڈیشن شائع کریں گے۔واضح رہے کہ مزدوروں کا یہ عالمی دن شکاگو میں اپنے حقوق کے حصول کی خاطر جانوں کی قربانی دینے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button