پاکستان

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے

عدالت نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

لاہور(کھوج نیوز)پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے،عدالت نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ کینٹ کچہری میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی پانچویں مقدمے میں گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ شبیر احمد جوئیہ کے روبرو ہوئی، جس میں عدالت نے صنم جاوید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیاہے۔

پولیس کی جانب سے صنم جاوید کو متعلقہ انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا تھا۔ دوران سماعت صنم جاوید کی جانب سے سلمان شاہد ایڈووکیٹ نےدلائل پیش کیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد جیل ہی سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انہیں زمان پارک مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ صنم جاوید پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button