پاکستان

ہاشم ڈوگر اور رائے تیمور بھٹی نے بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کو گڈ بائے کہہ دیا

9 مئی کے دلخراش واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے، جیسے عمران خان ریڈ لائن ہے ویسے ہی پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے: ہاشم ڈوگر

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کو گڈ بائے کہہ دیا پنجاب کے سابق وزیر داخلہ اور پی ٹی آئی کے رہنماء ہاشم ڈوگر نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ9 مئی کے دلخراش واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے، جیسے عمران خان ریڈ لائن ہے ویسے ہی پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف سے راہیں جدا کر رہے ہیں، ہم نے 9مئی کے بعد ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ پارٹی سے راہیں جدا کرلیں گے، 9 مئی کو ہم تو کیا ہماری آنے والی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حلقے کے عوام اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

اس موقع پر سابق صوبائی وزیرکھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پارٹی چھوڑنیکا اعلان کیا۔ رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ سیاست اور ریاست میں کسی ایک کو چننا پڑے تو ریاست کو چنیں گے، ریاست ہماری ماں ہے پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ہم نے ریاست کے ساتھ کھڑے ہونیکا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے علاوہ سابق ایم پی اے مامون تارڑ اور پی ٹی آئی رہنما اخلاق احمد سمیت دیگر رہنماں نے بھی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button