پاکستان
الیکشن ٹریبونل نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو بڑی خوشخبری سنا دی
الیکشن ٹریبونل نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مستردکرنیکا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

لاہور(نیوز رپورٹر، انٹرنیوز)الیکشن ٹریبونل نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مستردکرنیکا ریٹرننگ آفیسرکا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں باپ بیٹے کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل لاہور میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مستردکرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنیکا ریٹرننگ آفیسرکا حکم کالعدم قرار دے دیا اور پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر پی پی 32 گجرات کو فریق بنایا گیا تھا۔
عوامی مسائل کے حل کیلئے گورنر ہاؤس میں گھنٹی لگانے کا اعلان