پاکستان

مولانا فضل الرحمن کی عمران خان پر تنقید، بڑے الزامات عائد کر دیئے

عمران خان نے قانون کو ہاتھ میں لیکر زمان پارک کو نو گوایریا بنا رکھا ہے،یہ شخص پارٹی کارکنوں کو ڈھال بنا کر قانون کاسامنا کرنے سے فرار چاہتا ہے: فضل الرحمن

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ و پی ڈی ا یم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہودیوں کے نمائندوں کی جانب سے عمران خان کی حمایت لمحہ فکریہ ہے،امریکہ کے اندر سے یہودی نمائندے عمران خان کی حمایت میں سامنے آرہے ہیں،بارہا کہہ چکے ہیں کہ عمران خان ملک کے خلاف بیرون طاقتوں کے ایجنڈے پر کاربند ہے،اسلام اور پاکستان مخالف قوتیں ملک میں عدم استحکام وانتشار چاہتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قانون کو ہاتھ میں لیکر زمان پارک کو نو گوایریا بنا رکھا ہے،یہ شخص پارٹی کارکنوں کو ڈھال بنا کر قانون کاسامنا کرنے سے فرار چاہتا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ زمان پارک میں پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ اور پٹرول بم پھینکے۔عمران خان نے قانون کو ہاتھ میں لے کر ثابت کردیا کہ وہ ایک مجرم ہے،عدالت ایک مجرم کو تحفظ دے رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا جو میں پوچھنا چاہتا ہوںکہ عدالت عمران خان کو تحفظ کیوں دے رہی ہیں،انصاف کا معیار سب کے لئے یکساں ہونا چاہئے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں اپنے علاقے کو جانتا ہوں اور جو حالات ہیں اس میں شاید الیکشن کمپین نہ چلائی جا سکے۔

بارش سے موسم ٹھنڈا، مزید کتنی بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button