پاکستان

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھا لیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کرینگے ' حیرت کی بات ہے سیشن عدالت عدالت کے فیصلے سے پہلے صحافیوں نے یہ پیش گوئیاں کیں،فواد چوہدری

لاہور (جنرل رپورٹر، آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے سیشن عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں وارنٹ جاری کئے گئے ہیں،حیرت کی بات یہ ہے کہ جج کے فیصلے سے پہلے واٹس ایپ گروپ کے صحافیوں نے یہ پیش گوئیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ سیشن عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جا رہا ہے جہاں پہلے ہی عمران خان کی حاضری سے متعلق معاملات زیر سماعت ہیں۔

کوئی جر م نہیں لیکن جیل جانے کو تیار ہوں، عمران خان کا برطانوی میڈیا کو انٹرویو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button